13 مئی، 2017، 10:25 AM

پاکستانی وزير اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات

پاکستانی وزير اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں  سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 66 رکنی وفد کے ہمراہ چین کے 6 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی وزیر اعظم  لی چی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نواز شریف نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر چین کے ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقتصادی راہداری کے لئے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سی پیک کی تکمیل کیلیے پُرعزم ہے۔دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد ان کی سربراہی میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوئے۔

News ID 1872439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha